singles video chat militarycupid con latin friend finder matromonial sites the no nonsense man china girl sex com download usa dating site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبہ سمیت 5 طالب علموں نے گوندو گرو چوٹی سرکرلی

لمز یونیورسٹی لاہور کی ایڈونچر سوسائٹی نے اسکردو کی 6 ہزار 8 میٹر اونچی چوٹی سر کر لی۔ ایک طالبہ اور 4 طلبہ کے گروپ نے گوندو گرو چوٹی 5 دن میں سر کی۔

طالبہ صبا حلیم کا کہنا ہے کہ اس چوٹی تک پہنچنے والی وہ واحد پاکستانی طالبہ ہیں۔

لمز یونیورسٹی کی طالبہ صبا حلیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ رواں سال جون سے گوندو گرو چوٹی سر کرنے کی تیاریاں کر رہے تھے، 8 دنوں میں چوٹی سر کرنے کا پروگرام بنایا تھا لیکن 5 دن میں ہی پہنچ گئے۔

صبا کا کہنا تھا کہ چوٹی سر کرنے کے دوران سب سے بڑا چیلنج سمٹ سے دو سو کلومیٹر پہلے موسم کی خرابی کے باعث رسے پر چڑھنے میں دشواری تھی۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ حکومت کو ٹریکننگ کمیونٹی کو تسلیم کرنا چاہیے۔

گوندو گرو چوٹی سر کرنے والے صبا کے ساتھی محمد عتیق نے کہا کہ یہ لائف ٹائم تجربہ تھا مہم پایہ تکمیل تک پہنچنے کی انتہائی خوشی ہے۔

صبا حلیم  کا کہنا تھا کہ چوٹی تک پہنچنے میں علی سدپارہ کے گائیڈ اور ان کے دیگر ساتھیوں نے مدد اور حوصلہ افزائی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.