بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان کی نئی عبوری حکومت جامع نہیں، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی نئی عبوری حکومت جامع نہیں ہے۔

برلن میں پریس کانفرنس کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ طالبان کی کابینہ میں شامل کچھ افراد پر امریکا کو خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو نئی حکومت کے بعض ناموں کے لیے دنیا سے قانونی حیثیت حاصل کرنی پڑے گی، طالبان کو ان کے عمل سے پرکھا جائے گا۔

برطانوی میڈیا نے افغانستان کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اتحادیوں سے طالبان کو ان کے وعدوں کی پاسداری پر قائم رکھنے پر بات کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت طالبان چارٹر پروازوں کی روانگی کی اجازت نہیں دے رہے جبکہ افغانستان کے لیے چارٹر پروازیں شروع کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ طالبان کچھ مسافروں کی نامکمل دستاویزات کے باعث پروازیں روکے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.