jenny bikini average height of a female latin friend finder nguyen hong free canadian dating services

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کرے: نیٹو

نیٹو کے سفارت کار نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کریں۔

پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ مطالبہ نیٹو کے سفارت کار کی جانب سے گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر کیئے گئے 3 دھماکوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایک طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں میں کم از کم 28 طالبان ہلاک ہوئے۔

نیٹو سفارت کار کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتوں میں جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا ہے، سیکیورٹی اب طالبان کی ذمے داری ہے۔

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کابل دھماکوں میں داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.