افغانستان میں ویمن اسپورٹس کی اجازت کے حوالے سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے طالبان حکام سے رابطہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی رکن سمیرا اصغری نے طالبان سے روابط کی تصدیق کی ہے۔
اولمپک کمیٹی کی رکن سمیرا اصغری کا کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
سمیرا اصغری کے مطابق افغانستان کے پاس 2022 کے آخر تک کی ڈیڈلائن ہے۔
تمام ایتھلیٹ کو ری لوکیٹ نہیں کرسکتے اس لیے طالبان سے رابطہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.