طالبان جنگجوؤں کی ہندو کش پہاڑوں سے متصل جھیل میں ہتھیاروں کے ساتھ کشتی چلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان جنگجو افغانستان میں نیشنل پارک کی ایک جھیل میں تفریح کے لیے پہنچ گئے اور کشتی چلا کر لطف اندوز ہونے لگے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
افغان جنگجوؤں نے کشتی رانی کے دوران اپنے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں جس میں راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے۔
پہاڑوں کے دامن میں واقع اس جھیل میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔
اس پارک میں 6 گہری نیلی جھیلوں کی ایک سیریز ہے جو ہندوکش کے پہاڑوں میں واقع ہے۔
Comments are closed.