بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی مالیاتی بل 2021، قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

حکومت کی جانب سے ضمنی مالیاتی بل 2021 کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

ضمنی بجٹ کی منظوری کے لیے ایوان کی کارروائی جاری ہے، حکومت کے پاس ایوان میں منی بجٹ کی منظوری کے لیے 18 ارکان کی اکثریت موجود ہے۔

قومی اسمبلی ایوان اس وقت 342 ارکان پر مشتمل ہے، حکومت کے پاس 182 ارکان جبکہ اپوزیشن کے پاس 160ارکان ہیں، اپوزیشن کے 10 اور حکومت کے 14 ارکان ایوان سے غیر حاضر ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری اس اجلاس میں وزیراعظم ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔ 

وزیراعظم عمران خان کی آمد پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

ضمنی مالیاتی بل کی شق پر اپوزیشن کی ترامیم مسترد کردی گئیں۔

اپوزیشن کی ترامیم کے حق میں 150 ووٹ جبکہ اپوزیشن کی ترامیم کی مخالفت میں 168 ووٹ آئے، یوں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد ہوگئیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ضمنی مالیاتی بل 2021 ایوان میں منظوری کے لیے پیش کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.