کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پی ایس 88 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کے کیس میں ملزم غلام مصطفیٰ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
مقدمے میں گرفتار ملزم غلام مصطفیٰ کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کے تفتیشی افسر نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزم غلام مصطفیٰ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو 25 فروری کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments are closed.