انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کی ٹیم کے ساتھ دبئی روانگی کمر کی تکلیف کی وجہ سے مشکوک ہوگئی۔
صہیب مقصود کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے جس کی وجہ سے ان کے متبادل کے بارے میں مشاورت جاری ہے، کہا جارہا ہے کہ صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کے نام پر غور کیا جارہا ہے تاہم میڈیکل ایڈوائس پر ایک دو دن میں فیصلہ متوقع ہے۔
دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔
اسکواڈ کے ارکان کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ رپورٹ آج آئے گی، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز ہو گا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جم سیشن کے ساتھ نیٹ سیشنز بھی ہوں گے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں سیناریو میچ کھیلیں گے جبکہ اسکواڈ کی 15 اکتوبر کو چارٹر طیارے سے دبئی روانگی شیڈول ہے۔
Comments are closed.