ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن کے خلاف صہیب کی جگہ آج عامر یامین نے کپتانی کے فرائض انجام دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کو ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لایا گیا، صہیب مقصود کو چلنے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صہیب مقصود کی شرکت کا فیصلہ رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود کے ان فٹ ہونے کی صورت میں حیدر علی ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر کوچز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.