بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

صوبے کے تمام علاقوں سے 80 فیصد سیلابی پانی کی نکاسی ہوچکی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں سے 80 فیصد سیلابی پانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 3 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال کی بارشوں کے بعد آنے والا سیلاب صوبے کی تاریخ کا بدترین سیلاب تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشی صورتحال مشکل ضرور ہے لیکن ڈیفالٹ کا کوئی خدشہ نہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی کی ذمہ دار گزشتہ حکومت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.