وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں یکساں ترقی کے لیے 360 ارب کا ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پیکیج دیا۔
لاہور میں سینیٹر عون عباس سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کی یکساں ترقی کے لیے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پیکیج دیا، ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں میں اب ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے شروع سے حکومت کےخلاف منفی حربے استعمال کیے، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام رہا۔
عون عباس نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
Comments are closed.