آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، حیدرآباد واقعے کا مقدمہ 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، 9 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نےبتایا کہ سہراب گوٹھ میں کشیدگی کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے، امن وامان قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سہراب گوٹھ واقعے میں 40 افراد گرفتار اور 100 سے زائد زیر حراست ہیں، گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ صوبے بھر میں معمول کے مطابق کاروبار جاری ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ حیدرآباد واقعہ جھگڑے کے بعد پیش آیا تھا، 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔
Comments are closed.