بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

صوبوں میں گورنر راج کا کوئی آپشن زیرِغور نہیں، وزیرقانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صوبوں میں گورنر راج کا کوئی آپشن زیرِ غور نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان  پنجاب اور کے پی اسمبلیاں آج توڑ دیں، پی ڈی ایم الیکشن کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں الیکشن صرف دو صوبوں میں ہی ہوں گے۔

ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت سے ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صدر مملکت سے معیشت کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے کوئی سیاسی ایشو پر بات نہیں ہوئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت نے بجلی اور پیٹرول بچانے کیلئے یورپ کی طرز پر قانون سازی کرنے کی تجویز دی اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.