صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا، خاتون نومولود اغواء کیس میں 7 دن قبل رہا ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے کالو خان میں شوہر نے بھانجے کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں اس کی بیوی اور 2 بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے 1 ماہ قبل مردان اسپتال سے نومولود بچہ اغواء کیا تھا۔
بچے کو خاتون کے گھر سے بازیاب کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تھا، خاتون 7 دن قبل جیل سے رہا ہوئی تھی۔
Comments are closed.