جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

صفدر کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی

پشاورہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی نیب گرفتاری کے خلاف درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر پشاورہائی کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی اور ناصر محفوظ نےسماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ان کے وکلاء کو دو ہفتے میں جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے پچھلی سماعت پر دلائل مکمل کئے تھے، دلائل مکمل ہونے کے بعد نیب نے نئی دستاویز جمع کرائی ہے۔

وکیل کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے جو کاغذات جمع کئے ہیں ان کا جواب ہم نےابھی تیار نہیں کیا، جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس کو آج ہی سنا جائے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے جو دستاویز جمع کی ہیں اس کا جواب جمع کرانے کیلئے ان کو وقت درکار ہوگا، عدالت نے دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.