پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پی پی کی کامیابی کو پوری اپوزیشن کی فتح قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے اپنے ووٹ کے حق کا صحیح استعمال کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 249 میں صرف پی پی کی نہیں بلکہ پوری اپوزیشن کی فتح ہوئی ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ یہ نااہل حکومت کے خلاف عوام کا ایک کھلا رفرینڈم ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔
اس بارمسلم لیگ کو پیپلز پارٹی کےہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، (ن) لیگ کی 2018 اور 2021 کی ہارمیں 40 ووٹوں کا فرق رہا۔
حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام نتائج آگئے ہیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.