پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ صرف سیاستدانوں کی کردار کشی سے اجتناب ضروری ہے۔
تقریب سے خطاب میں نیئر بخاری نے کہا کہ صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہے، صرف سیاسدانوں کی کردار کشی سے اجتناب ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فورم ہونا چاہیے۔
نیئر بخاری نے مزید کہا کہ سائیکل سے پرتعیش زندگی تک پہنچنے والوں کا احساب کون کرے گا؟۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے جمہوری ممالک کی طرح کے فورمز کی اشد ضرورت ہے۔
Comments are closed.