بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی؟ مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اسمبلیوں میں یا عوام میں جانے میں سے ایک راستہ منتخب کرنا ہے، اگر صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی؟۔

اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد توڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم بچّے نہیں ہیں، اللّٰہ نے عقل دی ہے، اپنا نفع نقصان نہ سمجھ سکیں تو ہمیں سیاست کرنے کا حق نہیں۔

 مولانا  فضل الرحمان نے کہا کہ میرے آصف علی زرداری، میاں نواز شریف سمیت سب سے رابطے ہیں،  پیپلز پارٹی نے اپنی سی ای سی کا اجلاس بلالیا ہے، مثبت جواب کی امید ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ تجویز ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں، دوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز ہے، سندھ اسمبلی سے سب سے آخر میں مستعفی ہونے کی تجویز ہے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طے ہے ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.