ہیٹی کی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صدر جووینل موئس کو 6 کرائے کےفوجیوں پر مشتمل گینگ نے قتل کیا، جن میں سے 4 کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہیٹی کی پولیس نے فائرنگ کرکے 4 کرائے کےفوجیوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا ہے، حملہ آور انگریزی اور ہسپانوی زبان بول رہے تھے اور خود کو یو ایس ، ڈی اے ای ایجنٹس ظاہر کر رہے تھے۔
ہیٹی کےحکام کا کہناہے کہ حملہ آوروں کے گینگ میں ہیٹی، کولمبیا، وینزویلا کے باشندے شامل تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرائے کےفوجیوں کےحملےمیں ہلاک ہوئے صدر کی زخمی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، صدر کے قتل کےبعد ملک کا کنٹرول عبوری وزیراعظم نے سنبھال لیا ہے۔
Comments are closed.