گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صدر کے ساتھ کیسے کوئی دھوکا کر سکتا ہے یہ وہی بہتر بتا سکتے ہیں. صدر مملکت نظام کے کمانڈر ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ ان کے آفس میں کس نے یہ کیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ صدر مملکت ہی بتا سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ بطور گورنر موجودہ صورتحال پر دل دکھا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں ایک ایک یونیورسٹی بنانے کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں، ریسکیو 1122 کے قانون پر دستخط کردیے ہیں عوام کو سہولتیں ملیں گی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنے والوں کو سزا دینے کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں، مافیاز سے لڑیں گے اور ان سے الجھیں گے بھی۔
انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کا کام ہے کہ وہ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنائیں۔
Comments are closed.