پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے سائن نہیں کیا تو اس کا مطلب ہے کہ قانون نہیں بنا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اب یہ بلز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کر کے پاس کروانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کے نتیجے میں نئی قومی اسمبلی تشکیل نہیں پاتی تب تک یہ بلز قانون کی حیثیت اختیار نہیں کرسکتے۔
دوسری طرف صدر مملکت کے ٹوئٹ کے بعد پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ اہم ترین قانونی مسودہ جات کی توثیق کے عمل پر صدرِمملکت کا مؤقف سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ صدر کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے سائن نہیں کیا تو اس کا مطلب ہے کہ قانون نہیں بنا۔
علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ اب یہ بلز پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں پیش کرکے پاس کروانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کے نتیجے میں نئی قومی اسمبلی تشکیل نہیں پاتی تب تک یہ بلز قانون کی حیثیت اختیار نہیں کرسکتے ۔
Comments are closed.