bbw hookups app charlotte hookup bars coyote hookup glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر نے اشتر اوصاف کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی منظور کرلی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اشتر اوصاف علی کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نےاٹارنی جنرل کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے تحت وزیراعظم کے مشورے پر کی ہے۔

اس سے قبل انہیں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے 2016ء میں اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا۔

اشتر اوصاف نے 2018ء تک بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دی تھیں، وہ 12-2011ء میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہے ہیں۔

اشترا وصاف علی 2 مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں، انہوں نے بطور اٹارنی جنرل فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے آئینی ترمیم کے مسودے کی تیاری میں کردار ادا کیا تھا۔

اشتر اوصاف نے جی ایس پی پلس تجارتی پیکیج کی تجدید میں بھی کردار ادا کیا، انہیں 2018ء میں ستارۂ امتیاز دیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت میں اٹارنی جنرل کے فرائض انجام دینے والے خالد جاوید خان نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.