جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

صدر مملکت کی فوجی عمارت کو پہنچائے جانے والے نقصان کی مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

ایک بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا اور قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے، احتجاج ہمیشہ قانون کے دائرے میں کیا جانا چاہیے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے پر تحریک انصاف نے بھی وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ بعض شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، سرکاری اور فوجی عمارت کو پہنچائے جانے والے نقصان کی مذمت کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جبر اور گرفتاریوں کے بجائے معاملات کا سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.