صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلوں کے خلاف اسٹیٹ لائف کی 4 اپیلیں مسترد کردیں۔
صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کو پالیسی ہولڈرز کے اہل خانہ کو انشورنس کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسٹیٹ لائف پالیسی ہولڈرز کے اہلخانہ کو 17 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ لائف نے دعویداروں کے جائز دعوے مسترد کرکے بد انتظامی کی۔
صدر مملکت نے پالیسیاں لیتے وقت دانستہ بیماریاں خفیہ رکھنے کا اسٹیٹ لائف کا الزام مسترد کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ناقابل تردید ثبوتوں کے بغیر لائف انشورنس کلیمز مسترد کرنا انتہائی غیرمنصفانہ ہے۔
وفاقی محتسب نے شکایت کنندگان کے حق میں احکامات جاری کیے تھے، اسٹیٹ لائف نے فیصلوں کے خلاف صدر مملکت کو درخواستیں دائر کی تھیں۔
Comments are closed.