صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 پر دستخط کردیے۔ اس بل کا مقصد معمر شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے۔
اس بل کے تحت معمر افراد کو فضائی اور ریلوے سفر پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد اب سینئر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے۔
مستحق معمر افراد کو علیحدہ کاؤنٹر، علیحدہ وارڈز، علاج معالجے کی سہولتیں اور دواؤں پر رعایت ملے گی۔ ان افراد کو میوزیم، پارکس اور لائبریری کی مفت سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.