متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے دستخط والا معاملہ اہم مسئلہ ہے۔ اس پر ایم کیو ایم بات کر کے باضابطہ طور پر بتائے گی۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر وہ جعلی دستخط کی بات کر رہے ہیں تو تشویش کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں آبادی میں ایک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، کیا انتخابات میں ان کو موقع ملے گا؟
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ دس دس سال انتخابات تاخیر سے ہوتے ہیں، دس دن ہی ملتوی کردیں لیکن شفاف ہوں۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ امید اور دعا ہے کہ آنے والے الیکشن شفاف ہونگے۔
Comments are closed.