امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی، انہوں نے عراق کے شہر فلوجہ کو یوکرین کے شہر خیرسون سے ملا دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ روسی فوج ’فلوجہ‘ سے نکل رہی ہے، بائیڈن دراصل خیرسون کہنا چاہتے تھے۔
امریکی صدر کی زبان پھسلنے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس اور یوکرین کے رہنما فوج نکلنے کے بعد اپنے نقصان کا مداوا کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.