امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سےتمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر بدھ کو افغانستان سے فوج نکالنےکا اعلان کرسکتے ہیں۔
امریکی اخبار نے مزید بتایا کہ طالبان امریکا معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو یکم مئی سے پہلے افغانستان سےنکلناہے۔ افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلا نہ ہونےکی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق اس وقت افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔
ادھر واشنگٹن سے ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنائی جارہی ہے۔ صدر بائیڈن جنگ کو قومی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں۔ فوج نکالنے کامطلب یہ نہیں کہ امریکا افغانستان کو چھوڑ دے گا۔
امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلق میں رہیں گے۔
امریکی اخبارکے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنائی جارہی ہے، معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جاسکتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
Comments are closed.