صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ اور پشاور ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت سندھ اور پشاور ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی۔
انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے لیے جسٹس راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار سانگی کے ناموں کی منظوری دی۔
صدر مملکت کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے لیے جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ، جسٹس نعیم انور اور جسٹس وقار احمد کے ناموں کی منظوری دی گئی۔
Comments are closed.