صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریاں کیں، انہوں نے کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی۔
صدر مملکت کی جانب سے کی گئی تقرری کے مطابق ڈاکٹر قبلہ ایاز دوبارہ بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کر دیئے گئے۔
کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابو الحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف، محمد حسن حسیب الرحمٰن اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا حمید الحق حقانی بھی ممبر تعینات کیئے گئے ہیں۔
علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللّٰہ شاہ بخاری اور پیر زادہ جنید امین کی بطور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل منظوری دی گئی ہے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر تعینات ہوئے ہیں۔
Comments are closed.