وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کا شعبہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے حفاظتی ٹیکہ جات سروے رپورٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سروے کے نتائج سے مستقبل کی حکمت عملی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق پاکستان مین 75.3 فیصد بچوں نے حفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کیا، سروے میں شامل بچوں کی عمر 12سے 30 ماہ تھی، اس سروے کے نتائج بڑے اہم ہیں۔
فیصل سلطان نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج یقینی بنانے کیلئے حکومت موثر اقدامات یقینی بنارہی ہے، لائحہ عمل بنائیں گے تا کہ تمام بچے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنائیں۔
Comments are closed.