4 foot by 8 foot solar panel hookup hookups skateboards shirts hookup by tinder free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صحت مند بالوں کیلئے ادرک ضروری ہے؟

لمبے اور چمکدار بال کس کو پسند نہیں؟ بال آپ کی مجموعی شخصیت کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو بال گِرنے، خشکی یا کسی اور انفیکشن سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آپ کو معلوم ہوگا کہ غذا بالوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 

آپ کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ آپ کے بالوں کو کن چیزوں سے فائدہ ہوتا ہے تاکہ اس کے مطابق اُن کی پرورش کریں۔

بالوں کے لیے کچھ کھانے کی چیزیں ایسی ہیں جو  جادو کی طرح کام کرتی ہیں اور ان کی نشوونما کو بڑھاتی ہیں۔  

صحت مند بالوں کے لیے آپ کو اپنی خوراک میں شامل کھانے کی اشیاء درج ذیل ہیں:

ادرک:

یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مسالوں میں سے ایک ہے۔ اس میں کئی فعال اجزاء شامل ہیں، جہاں یہ ہمیں گرم رکھتی ہے اور سردی اور کھانسی سے بچاتی ہے، وہیں یہ خشکی اور خارش زدہ سر کی جِلد کے علاج میں بھی مددگار ہے۔ اپنی سوزش اور جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے ادرک جِلد کو صاف اور صحت مند رکھتی ہے۔ اگر آپ کے بال پتلے ہیں تو بھی آپ ادرک لے سکتے ہیں، ادرک بھی بالوں کو چمکدار اور ہموار بناتا ہے۔

میتھی دانہ:

آئرن اور پروٹین بالوں کی نشوونما کے لیے دو ضروری غذائی اجزاء ہیں اور میتھی دانہ ان سے بھرے ہوتے ہیں۔ میتھی دانہ میں پودوں کے مرکبات،  فلیوونائڈز اور سیپوننز کی ایک منفرد ترکیب بھی ہوتی ہے۔  

کڑی پتہ:

یہ بالوں کے لیے حیرت انگیز کام کرتے ہیں، کڑی پتے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں اور اس میں اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ ان میں امینو ایسڈز ہوتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو خشکی اور سر کی جِلد کے معمولی انفیکشن سے نجات دلانے میں مدد کر سکتے ہیں اور بالآخر بالوں کی نشوونما کو بڑھا سکتے ہیں۔

ایلو ویرا:

ایلو ویرا وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور ہے۔ یہ تمام وٹامنز صحت مند خلیوں کی نشوونما اور بالوں کو چمکدار بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ ایلو ویرا جیل میں وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ دونوں اجزاء آپ کے بالوں کو گِرنے سے روک سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.