صحافی ابصارعالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کردی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان ابصارعالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق دارالحکومت میں صحافی کودہشت گردی کا نشانہ بنانا حکومت پرسوالیہ نشان ہے، اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایوان اس واقعہ کی شفاف انداز میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
Comments are closed.