جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صالح العاروری کی شہادت کے بعد جوابی حملوں کا خطرہ، اسرائیل میں ہائی الرٹ

لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما صالح العاروری کی شہادت کے بعد جوابی حملوں کے خطرے پر اسرائیل میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔ 

ادھر حماس رہنما کی شہادت پر ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین عبداللیہان نے کہا کہ حماس کے رہنما کا قتل ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔ 

تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک میں اسرائیلی اقدامات امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے خطے کے ممالک کی سیکیورٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لبنان میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں حماس رہنما صالح العاروری دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید صالح العاروری کا طوفان اقصیٰ کارروائی کے منصوبہ سازوں میں شمارکیا جاتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.