پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹ کی امیدوار شیری رحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی پر الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نے پہلے اعتراض لگایا بعد میں انہیں منظور کر لیا۔
سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار شیری رحمٰن الیکشن کمیشن پہنچیں۔
شیری رحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسر نے اعتراض کرتے ہوئے انہیں حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق کرانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں سینیٹ کی عمومی نشست پر شیری رحمٰن کے کاغذاتِ منظور کر لیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خواتین کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی پلوشہ خان کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آج صبح پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا اور صادق میمن کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کیئے۔
Comments are closed.