پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیانِ حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری والدہ کو 1 ہفتے میں 3 بار گرفتار کیا گیا، آج عدالت نے میری والدہ کے لیے دوسرا ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دیا ہے۔

ایمان مزاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.