وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو 24 گھنٹے میں سفری دستاویز جاری کرنے کی پیشکش کردی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آنے کا ارادہ بنائیں، ہمت کریں ہم فوری طور پر انہیں ٹریول ڈاکومنٹ جاری کر دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے سیاسی فیصلے کیے۔
وزیر داخلہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔
انہوں نے اپوزیشن کو اسمبلیوں میں بیٹھ کر انتخابی اصلاحات کا حصہ بننے کی تجویز بھی دی۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ہیوی ویٹ ہے، ہٹانا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں ہے۔
Comments are closed.