بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کی لاپتہ افراد کے لواحقین کو یقین دہانی

لاپتا افراد کے لواحقین سے مریم نواز کی ملاقات کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی لواحقین میں سے کچھ خواتین کو ملاقات کے لیے بلوالیا۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

لا پتہ افراد کے لواحقین نے وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد کہا  کہ وزیرداخلہ نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

اس وقت بھی لاپتا افراد کے اہل خانہ کا ڈی چوک میں دھرنا جاری ہے۔

اس سے پہلے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے جبری گم شدگیوں کے معاملے پر فوری قانون لانے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.