جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

شیخ رشید کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج کچھ دیر بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا

عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید احمد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرے گی۔

شیخ رشید کی پیشی کے سلسلے میں ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق ایف ایٹ کچہری پہنچ گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں شیخ رشید کو پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس عدالت سے شیخ رشید کا جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کرے گی۔

شیخ رشید کےخلاف 3 دفعات کے تحت تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

شیخ رشید پر لگائی گئی دفعات کے تحت انہیں 5 سے 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ان کے خلاف دفعہ 153 اے نفرت انگیز تقریر کرنے پر لگی جس کی سزا 5 سال مقرر ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے پر دفعہ 505 لگائی گئی ہے جس کی سزا 7 سال قید ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.