وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی، شیخ رشید نے سی ڈی اے اسپتال سےسائنوفارم ویکسین لگوائی۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین ضرور لگوانی چاہیے، کورونا کی وبا پاکستان میں دوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر آدمی اپنے نمبر پر جائے اور ویکسین لگوائے، حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے زبردست انتظامات کر رکھے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں 60 سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
Comments are closed.