شیخوپورہ میں اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے ملزم باپ کو تھانہ بھکھی پہنچادیا گیا ہے۔
ڈی پی او مبشر مکین کا کہنا تھا کہ ملزم نے 23 اپریل کو اپنے ایک بیٹے اور 3 بیٹیوں کو بھکھی نہر میں پھینک دیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ نہر میں پھینکے گئے بچوں کی عمریں 7 سال، 4 سال، 2 سال اور ایک سال ہیں۔
ڈی پی او نے کہا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بیوی کے کردار پر شبہ ہونے کا بیان دیا ہے۔
مبشر میکن کا کہنا تھا کہ بھکھی نہر سے بچوں کی تلاش کا آپریشن کل دن میں شروع کیا جائے گا۔
Comments are closed.