بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخوپورہ: موٹرسائیکل آئل ٹینکر سے ٹکراگئی، دو کمسن بچے جاں بحق

شیخوپورہ کے علاقے سُچاسودا فاروق آباد میں موٹرسائیکل اور آئل ٹینکر کے حادثے میں 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے بہن بھائی ہیں، جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باپ موٹر سائیکل پر اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی لاشیں پولیس کے حوالے کردی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.