اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

شیخوپورہ اور وہاڑی میں حادثات، 38 افراد زخمی

پنجاب کے شہروں شیخوپورہ اور وہاڑی میں ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہو گئے۔

شیخوپورہ میں گوجرانوالہ روڈ پر پولیس بس اور ملک ٹینکر میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے 20 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ 6 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملتان روڈ پر قریب کار اور مسافر کوچ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں ایک 10 سالہ بچے سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ادھر وہاڑی میں لڈن روڈ پر بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

وہاڑی پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.