لاہور پولیس نے شہید کانسٹیبل عمران کی بیٹی عروہ کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ پہلے دن اسکول چھوڑ کر مثال قائم کر دی۔
ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے شہید اہلکار عمران کی بیٹی کو اسکول کے پہلے دن سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اسکول چھوڑا۔
عیسیٰ سکھیرا اہلکاروں کے ہمراہ بچی کے ساتھ اسکول گئے اور اسے اسکول بیگ سمیت دیگر تحفے بھی دیے۔
شہید کی 4 سالہ بچی عروہ نور نے اپنے شہید والد کے ساتھ پہلے دن اسکول جانے کی ضد کی تو انہوں نے بچی کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور پورے پروٹوکول کے ساتھ اسے اسکول چھوڑ کر آئے۔
اس موقع پر ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ تمام شہدا کے بچے ہمارے اپنے بچوں کی طرح ہیں، شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
عیسیٰ سکھیرا کے مطابق کانسٹیبل عمران احتجاجی مظاہروں میں شہید ہو گئے تھے۔
Comments are closed.