پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شہلا رضا نے پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے ایوان میں حملے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل حلقے میں ناکام ہوئے تو اسمبلی میں اب یہ حرکتیں کرارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا سیشن جاری تھا کہ پیچھے سے آوازیں آرہی تھیں، جس پر سینیٹائزر رکھے جاتے ہیں وہ میز توڑی گئی۔
شہلا رضا نے کہا کہ یہ تشدد ہم نے ایم کیو ایم کے زمانے میں دیکھا تھا، تحریک انصاف سے کریم بخش گبول کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلیم عادل حلقے میں ناکام ہوئے تو اسمبلی میں اب یہ حرکتیں کرارہے ہیں۔
Comments are closed.