پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے جہانگیر ترین سے متعلق اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔
شہلا رضا نے جہانگیر اپنی ٹوئٹ میں جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں متوقع شمولیت کا دعویٰ کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم احمد محمود سے ملاقات کرلی ہے ۔
شہلا رضا نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے آصف علی زرداری سے کراچی میں ملاقات کریں گے ۔
دوسری طرف جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں کو پروپیگنڈا قراردیا۔
جہانگیر ترین کا ردعمل سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے پی ٹی آئی رہنما سے متعلق اپنے دعویٰ واپس لیتے ہوئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔
Comments are closed.