بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

شہزاد وسیم نے ڈالر کےلیے اسحاق ڈار کو با برکت قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اور ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے ڈالر کےلیے اسحاق ڈار کو با برکت قرار دے دیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کے دوران شہزاد وسیم نے تنقیدی توپوں کا رخ اسحاق ڈار کی طرف کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ہاتھ اتنے با برکت ہیں کہ ڈالر بلند سے بلند ہوتا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اب کہتے ہیں معیشت اللّٰہ کے سپرد ہے، جو قہار بھی ہے اور جبار بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار آئے تھے تو کہتے تھے کہ ڈالر کو 200 پر لائیں گے، لیکن اُن کے با برکت ہاتھ لگنے سے ڈالر بلند سے بلند ہوتا جا رہا ہے۔

شہزاد وسیم نے یہ بھی کہا کہ یہ نظام اس وقت چلے گا، جب یہ آئین کے تحت چلے گا، موجودہ حکمران دستور کو بند کر رہے ہیں اور اُس سے ماورا بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں، بس کریں یہ تجربے، آئین کے حساب سے چلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.