سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی کے خلاف مقدمے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فراڈ کا مقدمہ ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس مقدمے کی فائل تیار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کرے گی، مقدمے میں شہزاد اکبر، ثناء اللّٰہ عباسی پر جھوٹا مقدمہ بنانے کا الزام عائد ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان پر بوگس عدالتی دستاویز تیار کرنے کا بھی الزام ہے۔
Comments are closed.