بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر ایک نظر

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر ایک نظر

آج سے 24 برس قبل برطانیہ کی شہزادی ڈیانا ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ تصاویر کی ذریعے ڈالتے ہیں اُن کی زندگی پر ایک نظر۔

Diana at Park House, Sandringham, on her first birthday.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

ڈیانا فرانسس سپنسر یکم جولائی 1961 کو پیدا ہوئیں۔ وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

Lady Diana Spencer wearing a winter coat in London, aged 7.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

والدین کی درمیان طلاق کے بعد وہ کبھی اپنی ماں کے پاس اور کبھی اپنے والد کے پاس رہتی تھیں۔

Diana holds two children as the sun shines through her skirt.

،تصویر کا ذریعہREX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشن

سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے لندن میں مختلف کام کیا۔ جیسے بچوں سنبھالنا وغیرہ

Lady Diana Spencer, surrounded by the media, leaving her Earl's Court flat to get into her car

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

پرنس آف ویلز کے ساتھ دوستی کی افواہیں گرم ہونے کے بعد میڈیا نے ڈیانا کا تعاقب کرنا شروع کر دیا۔

Charles and Lady Diana Spencer at Buckingham Palace after the announcement of their engagement.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

24 فروری 1981 کو ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی باقاعدہ منگنی ہوئی۔ اُن کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت 30 ہزار پاونڈ تھی۔

The Prince and Princess of Wales at Buckingham Palace after their wedding at St Paul's Cathedral, 29 July 1981.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

29 جولائی 1981 کو لندن کے سینٹ پال کیتھریڈل میں شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی ہوئی

The newly married Prince and Princess of Wale wave to the London crowds from their open-top carriage as they make their way to Waterloo Station to depart for their honeymoon.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے اُن کی شادی کے مناظر اپنی ٹیلی ویثرن سکرین پر دیکھے جبکہ چرچ سے محل تک راستے میں چھ لاکھ افراد سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔

Charles and Diana sit together by the banks of a river

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

چارلس اور ڈیانا نے اپنا ہنی مون شاہی کشتی ’برطانیہ‘ پر گزرا اور بحیرۃ روم سے ہوتے ہوئے مصر پہنچے

Prince and Princess of Wales showing off their son, Prince William, to the media for the first time

،تصویر کا ذریعہTim Ockenden/ PA

،تصویر کا کیپشن

شادی کے ایک سال میں ہی 21 جون 1982 کو شاہی جوڑے کے گھر پہلے بچے پرنس ولیم کی ولادت ہوئی۔

A baby Prince William with his mother, The Princess of Wales, at home in Kensington Palace, London

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

ڈیانا اپنے بچوں کی پرورش عام بچوں کی طرح کرنا چاہتی تھیں۔ شہزادہ ولیم شاہی خاندان کے پہلے بچے تھے جو نرسری میں داخل ہوئے اور گھر میں استاد سے پڑھنے کے بجائے دوسرے بچوں کی طرح سکول گئے۔

The Prince and Princess of Wales following the birth of their second son, Prince Harry in 1984

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

15 ستمبر 1984 کو اُن کے گھر دوسرا بیٹا پیدا ہوا۔

British Princess Diana drives in a tank on the occasion of her visit of British troops in West Berlin on the 18th of October in 1985.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

شہزادی ڈیانا جلد ہی شاہی خاندان کے فرد کے طور پر اپنے فرائض ادا کرنے لگیں۔ وہ نرسری، سکول اور ہسپتالوں کا دورہ کرتی اور لوگوں سے خود مخاطب ہوتیں۔

Princess Diana dances with John Travolta at the White House on 9 November 1985.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

امریکہ کے سرکاری دورے کے موقع انھوں نے وائٹ ہاوس میں رقص کیا۔ شاہی خاندان کا حصہ بننے سے قبل ہی اُن کے ملبوسات عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

Princess Diana Shakes Hands With An Aids Patients Resident At The London Lighthouse Aids Centre, 5 October 1989.

،تصویر کا ذریعہREX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشن

فلاحی سرگرمیوں میں شہزادی کی دلچسپی سے اُن کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ایڈز سے متاثرہ افراد کے ساتھ تعصبانہ رویے کو ختم کرنے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔

The Prince and Princess of Wales with Harry and William on bikes

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

اسی کے دہائی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے مابین دوریاں عوام سے چھپ نہ سکیں۔

The Princess of Wales sits in front of the Taj Mahal alone, during a Royal tour of India on 11 Feb 1992

،تصویر کا ذریعہMartin Keene/ PA

،تصویر کا کیپشن

1992 میں انڈیا کے سرکاری دورے کے موقع پر محبت کی یادگار تاج محل کے ساتھ ڈیانا کی تنہا تصویر اس بات کا ثبوت تھی کہ شاہی جوڑا ایک ساتھ تو ہے لیکن اُن کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔

Diana, Princess of Wales, with sons Prince William and Prince Harry during a visit to Thorpe Park amusement park in 1993

،تصویر کا ذریعہDuncan Raban/ PA

،تصویر کا کیپشن

ڈیانا اپنے بچوں سے بہت محبت کرنے والی ماں تھیں۔ پرنس ہیری کے مطابق ‘وہ سب سے زیادہ شرارتی ماں تھیں۔’

Diana, Princess of Wales wearing a black pleated chiffon dress, with floating side panel, by Christina Stamboulian, during a party given at the Serpentine Gallery in London.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان باقاعدہ طلاق 28 اگست 1996 میں ہوئی۔ اگلے سال جون میں انھوں نے اپنے 79 لباس نیلام کیے اور اُن سے حاصل ہونے ہونے والے 35 لاکھ پاونڈ فلاحی اداروں کو دیے.

Diana, Princess Of Wales, In Leicester To Open The Richard Attenborough Centre For Disability And The Arts 27 May 1997

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

31 اگست 1997 کو ایک کار حادثے میں شہزادی ڈیانا ہلاک ہو گئیں۔

Prince Charles, Prince Harry, Earl Spencer, Prince William and the Duke of Edinburgh follow the coffin of Diana, Princess of Wales, as it is being carried into Westminster Abbey for a funeral service 06 September.

،تصویر کا ذریعہJEFF J MITCHELL/ Getty Images

،تصویر کا کیپشن

شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین کے مراحل میں ویسٹ منسٹر ابے سے اُن کے آبائی علاقے نارتھ ہمیشائر تک کے راستے میں دس لاکھ سے زیادہ افراد سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔

.

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.