بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادہ ہیری کی وجہ سے ملکہ برطانیہ کا اہم فیصلہ

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد فوجی یونیفارم نہیں پہنے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی وجہ سے ملکہ برطانیہ نے اہم فیصلہ کیا ہے کہ شاہی گھرانے کے تمام افراد یونیفارم کی روایت کے برخلاف سوگ کا لباس پہنیں گے۔

میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایک جیسا لباس پہن کر تمام افراد کے متحد ہونے کا پیغام دیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد ان سے ان کے اعزازی فوجی عہدے واپس لے لیے گئے تھے۔

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اگلے ہفتے ونڈسر کاسٹل کے سینٹ جارج چیپل میں ہوں گی۔ کورونا وائرس کے ایس او پیز کے پیشِ نظر آخری رسومات میں صرف 30 سوگواران شامل ہوں گے جنہوں نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے ہوں گے۔

اس موقع پر پوری برطانوی قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کرے گی جبکہ دوپہر 3 بجےآخری رسومات کو برطانیہ میں نشر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.